ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سرسی فاریسٹ ڈگری کالج میں راست انٹرویو کے ذریعے لکچررس کی تقرری : پوسٹ گریجویٹ امیدوار توجہ دیں

سرسی فاریسٹ ڈگری کالج میں راست انٹرویو کے ذریعے لکچررس کی تقرری : پوسٹ گریجویٹ امیدوار توجہ دیں

Thu, 01 Aug 2019 18:57:58    S.O. News Service

کاروار:یکم اگست(ایس اؤ نیوز)ریاست کی زرعی یونیورسٹی کی سرسی فاریسٹ ڈگری کالج کے لئےپارٹ ٹائم لکچررس کی راست انٹرویو  کے ذریعے تقرری کئے جانے کا اعلان کیاگیا ہے۔ اہل امیدواروں کو 7اگست کی صبح 11بجے اپنی اسناد کے ساتھ راست انٹرویو میں شریک ہونے کہاگیاہے۔

کمپیوٹر سائنس ، انگریزی اور کنڑا مضامین میں پوسٹ گریجویٹ ڈگری رکھنے والے امیدوار انٹرویو میں شریک ہوسکتےہیں۔ ڈگری کالج کا تجربہ رکھنےو الے اور نیٹ(NET) امتحان میں کامیاب طلبا کو ترجیح دینے کی بات کہی گئی ہے۔ انٹرویو میں شریک ہونے والے امیدوار  انٹرویو سے متعلق اپنے تمام اسناد اور دستاویزات کے ساتھ سرسی فاریسٹ ڈگری کالج کے دفتر میں وقت مقررہ پر حاضر رہنے کی فاریسٹ ڈگری کالج کے ڈین آئی ایس کٹگیری نے پریس ریلیز کے ذریعے اپیل کی ہے۔


Share: